Posts

Showing posts from April, 2024

ABDUL SATTAR EIDHEE

Image
  جب ڈاکو بھی اعلیٰ ظرف ہوا کرتے تھے! ایک مارننگ شو میں بیگم بلقیس ایدھی سے سوال کیا گیا کے اپنی زندگی کا کوئی دلچسپ واقعہ سنائیں بلقیس ایدھی نے ہنستے ہوئے بتایا کے ایک دفعہ وہ اور ایدھی صاھب ایک پرائیویٹ کار پر سکھر جا رہے تھے ایک شادی پہ، رات کا وقت تھا۔ اندروں سندھ سے گذرتے ہوئے ایک مقام پر کچھ ڈاکو راستے میں آ گئے اور ہماری گاڑی روڈ سے اتار کر کچے میں لے گئے وہاں پہلے سے کچھ گاڑیاں کھڑی تھیں اور ڈاکو لوٹ مار میں مصروف تھے۔ تھوڑی دیر میں ایک ڈاکو ہماری طرف آیا اور ڈرائیور اور ایدھی صاحب کو باہر نکلنے کا کہا۔ ان دونوں کی تلاشی لی اور جیب خالی کرا لی۔ اچانک اس ڈاکو کی نظر ایدھی صاحب پر پڑی اور غور سے ان کو دیکھنے کے بعد ڈاکو جلدی سے ایک جانب کھڑی جیپ کی طرف گیا اور ایک شخص کے ساتھ فورن واپس آ گیا۔ اس شخص نے ٹارچ کی روشنی ایدھی صاحب کے چہرے پر ڈالی اور پوچھا "آپ عبدالستار ایدھی ہیں" جواب ہاں میں ملا تو وہ ڈاکووں کا سردار ایک دم پریشان ہو گیا۔ فوری حکم ہوا کے تمام گاڑیاں جن سے لوٹ مار کی گئی ھے ان کو مال واپس کیا جاۓ اور باقاعدہ طور پر وہ شخص ایدھی صاحب کے ہاتھ چوم...